مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کیم جونگ اون نے امریکہ سے مذاکرات پر مقرر اپنے ایلچی اور سفارت کار کو جاسوسی کے الزام کے تحت سزائے موت دے دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سزائے موت پانے والے کم ہیوک چول امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپئو کے ہم منصب تھے۔ ان کے ساتھ وزارت خارجہ کے چار دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی سزائے موت دی گئی ہے جبکہ ڈونلڈٹرمپ اور کیم جونگ اون کی ویت نام میں ہونے والی ملاقات میں غلط ٹرانسلیشن کرنے پر خاتون مترجم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ